ورنگل 3؍جون (اعتماد نیوز ) البنات آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 5؍ جون
2014بروز جمعرات بوقت 2.00تا 5.00شام نندنا گارڈنس ہنمکنڈہ میں ’’ دینی و
اصلاحی کانفرنس برائے خواتین ‘‘کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔ محترمہ
رحیم النساء بیگم پروپرائیٹر نندنا گارڈنس کی زیر صدارت منعقد ہونیوالی اس
کانفرنس میں مہمان مقررین ایگزیکیٹیو ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
ڈاکٹر اسماء زہرہ طیبہ بعنوان ’’ اسلام میں خواتین کی اہمیت ‘‘ ، پرنسپل
جامعتہ المومنات ڈاکٹر
مفتیہ حافظہ رضوانہ بیگم بعنوان ’’بچوں کی پرورش میں
ماں کی ذمہ داری ‘‘، رکن شریعہ تحفظ کمیٹی حیدرآباد بعنوان ’’سماجی
برائیاں ‘‘ ، نائب صدر جامعتہ النسا اسلامی حیدرآباد روحی خان بعنوان ’’
شوہر بیوی کے حقوق وفرائض ‘‘ اور قومی صدر ایم جی اے محترمہ تہنیت اطہر ’’
اصلاحات کے طریقہ کار ‘‘ عنوان پر کانفرنس کو مخاطب کریں گی ۔ تفصیلات
کیلئے جلسہ کنوینر افضل سلطان قادری سے سیل نمبر 7675815657اور کوآرڈینیٹر
شمیلہ فردوس سے سیل نمبر 9553239672سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔